پاک چین سرحدی فورسز کی دنیا کی بلند ترین مشترکہ گشت کی مشق

پاک چین سرحدی فورسز کی دنیا  کی بلند ترین مشترکہ گشت کی مشق

گلگت (اے پی پی)پاکستان اور چین کی سرحدی فورسز نے سطح سمندر سے تقریبا 4,700 میٹر کی بلندی پر واقع منتکہ پاس پر دنیا کی بلند ترین مشترکہ گشت کی مشق کا انعقاد کیا۔

خنجراب سکیورٹی پولیس نے مقررہ مقامِ ملاقات تک پہنچنے کے لیے دشوار گزار اور بلند پہاڑی علاقے میں دو روز کا سفر طے کیا۔ترجمان نے بتایا کہ مشترکہ مشق پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے ۔ اس موقع پر دونوں ممالک کی سرحدی فورسز نے باہمی تعاون، رابطہ کاری اور ایک دوسرے کی معاونت کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...