وزیر پٹرولیم سے بین الاقوامی کمپنیوں کے وفود کی ملاقاتیں، ریفائنری سیکٹر کی اپ گریڈیشن پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے بین الاقوامی کمپنیوں وی ٹی ٹی آئی اور ہنی ویل یو او پی کے وفود نے ملاقاتیں کیں جن میں سرمایہ کاری، توانائی کے ڈھانچے کی ترقی اور ریفائنری سیکٹر کی اپ گریڈیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وی ٹی ٹی آئی نے پاکستان میں انرجی سٹوریج، بانڈڈ ویئر ہائوس اور ایل پی جی سٹوریج ٹرمینل میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔ ہنی ویل یو او پی نے ریفائنری اپ گریڈیشن میں سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت توانائی کے ڈھانچے میں سرمایہ کاری کیلئے سہولت فراہم کرنے اور عوام کو صاف اور سستی توانائی کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments