27 ستمبر : وزیراعلیٰ پختونخوا کی اچکزئی، علامہ ناصر سے ملاقات

27 ستمبر : وزیراعلیٰ پختونخوا کی اچکزئی، علامہ ناصر سے ملاقات

اختلاف دبانے کیلئے طاقت کا استعمال آئینی آزادیوں کے منافی :اپوزیشن قائدین ن لیگ پنجاب میں پی ٹی آئی سے بڑا جلسہ کرکے دکھائے ، سیاست چھوڑ دونگا:آفریدی

پشاور (دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس سے ملاقات کی ہے ، اس دوران 27 ستمبر کے مارچ اور آئندہ کی سیاسی و جمہوری حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اپوزیشن قائدین نے سہیل آفریدی کی پُرامن سٹریٹ موومنٹ کو سراہا اورپنجاب حکومت کے سیاسی کارکنوں کے خلاف اقدامات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سیاسی اختلاف کو دبانے کیلئے ریاستی طاقت کا استعمال جمہوری اقدار اور آئینی آزادیوں کے منافی ہے ،عوام اپنے حقوق کیلئے 27 ستمبر کو سڑکوں پر نکلیں گے۔

دوسری جانب سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن)کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے کسی بھی شہر میں پی ٹی آئی کے مقابلے میں بڑا جلسہ کرکے دکھائے تو سیاست چھوڑنے کوتیار ہوں ، شرط صرف یہ ہے دونوں جماعتوں کو مکمل اور یکساں لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے ،اگر پی ٹی آئی کا جلسہ بڑا ہوا تو مسلم لیگ (ن)کو پنجاب کے عوام کے سامنے اپنے عوامی مینڈیٹ سے متعلق اٹھنے والے سوالات، ظلم و جبر اور بدترین کارکردگی پر جواب دینا ہوگا اور عوام سے معذرت کرنا ہوگی ، اگر انہیں عوامی مقبولیت پر اعتماد ہے تو آئیں میدان میں آ کر عوام کی طاقت کا فیصلہ ہونے دیں ،جیسے عوام نے 8 فروری کے دن تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت دے کر فیصلہ کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...