پمز آتشزدگی:بچ جانے والی واحد بچی بھی 22 روز بعد دم توڑ گئی

پمز آتشزدگی:بچ جانے والی واحد  بچی بھی 22 روز بعد دم توڑ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پمز میں آتشزدگی کے واقعے میں بچ جانے والی واحد بچی بھی 22 روز بعد انتقال کر گئی۔

ہسپتال انتظامیہ نے گزشتہ روز بچی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا، اس واحد بچی کو ہسپتال کی سٹاف نرس رضیہ نورین نے اپنی جان پر کھیل کر بچایا تھا،بچیِ ایزل کے والد محمد وقاص نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ان کی بیٹی 22 دن سے پمز میں زیرِ علاج تھی اور گزشتہ رات اس کا انتقال ہو گیا ۔ واضح رہے پمز کے چلڈرن ہسپتال کی گائنی نرسری میں 26 اگست کو آگ لگنے کے واقعے میں جاں بحق بچوں کی تعداد بڑھ کر اب 15 ہو گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...