دفترخارجہ سکینڈل،آڈٹ رپورٹ تیارکرنیوالے ڈی جی کو ہی ہٹادیاگیا

دفترخارجہ سکینڈل،آڈٹ رپورٹ تیارکرنیوالے ڈی جی کو ہی ہٹادیاگیا

اسلام آباد(ذیشان یوسفزئی)پاکستان کے دفتر خارجہ میں دستاویزات اور اسناد کی تصدیق سے متعلق بڑا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ڈی جی آڈٹ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

 کاغذات کی تصدیق کے غیرقانونی چینل کے ذریعے شہریوں سے مبینہ طور پر 12 ارب روپے اینٹھے جانے کا انکشاف ہوا ، اس کے بعد دفتر خارجہ کے ڈی جی آڈٹ احمد علی سروہی کوعہدے سے ہٹاتے ہوئے او ایس ڈی کر دیا گیا،نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ڈی جی آڈٹ کو دفتر خارجہ کی اٹیسٹیشن کی بے ضابطگیوں سے متعلق رپورٹ نکلنے کے بعد ہٹایا گیا ہے ۔ کچھ حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط روزنامہ دنیا کوبتایا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ دفتر خارجہ کوئی ایکشن لیتا، اس کے بجائے جس بندے نے آڈٹ کیا اس کو ہی عہدے سے ہٹادیا گیا ہے ۔ ڈی جی آڈٹ نے مبینہ کرپشن کی رپورٹ بنا کر سیکرٹری خارجہ کے دفتر پیش کی تھی، جس میں 12 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کے انکشافات کیے گئے تھے ،اس میں دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام کا نام بھی لیاگیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...