تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لئے منصوبوں پر کام تیز کردیا ، ڈائریکٹر سیاحت بلوچستان
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)بلوچستان حکومت نے صوبے میں سیاحت کے فروغ، سیاحتی مقامات کی بہتری اور تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف منصوبوں پر کام تیز کردیا۔
ڈائریکٹر محکمہ سیاحت بلوچستان گہرام بخشی بلوچ کے مطابق بولان، خضدار، زیارت، ہرنائی اور شمالی بلوچستان کے دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے جاری ہیں ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی 770 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی سیاحت کے حوالے سے غیرمعمولی اہمیت رکھتی ہے، ساحلی علاقوں میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments