کچھ قوتوں کی کراچی پر نظریں

کچھ قوتوں کی کراچی پر نظریں

بلڑی شاہ کریم (نمائندہ دنیا)بلڑی شاہ کریم میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی میر نادر علی مگسی، مقتول پی پی رہنما غلام نبی مگسی اور ان کی اہلیہ کی تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے۔۔۔

 جہاں انہوں نے مقتول کے بھائی اکرم مگسی سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نادر مگسی نے سندھ کی تقسیم اور کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں کے حوالے سے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی تقسیم کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا میرے خیال میں کچھ قوتیں کراچی پورٹ، گوادر پورٹ، کھارو چھان، گھارو اور کیٹی بندر پر نظریں جمائے بیٹھی ہیں اور ان علاقوں کے حصول کے لیے منصوبہ بندی کی گئی ہے ، تاہم سندھ کے معاملات پر کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...