ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز معطل ڈاکٹر سبین جوائنٹ ای ڈی تعینات
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارت قومی صحت نے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ہسپتال اسسٹنٹ پروفیسر جنرل میڈیسن ڈاکٹر انیزہ جلیل کو ابتدائی طور پر 120 ایام کے لیے عہدے سے معطل کر دیا۔
وزارت قومی صحت کے مطابق یہ کارروائی وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایت اور ان کی جانب سے قائم کردہ انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کی گئی ۔ وزارت صحت کے مطابق جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ہسپتال ڈاکٹر اقبال درانی کو پمز آتشزدگی واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد تین ماہ کی رخصت پر بھیج دیا گیا اور پولی کلینک کی جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سبین کو جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ہسپتال تعینات کر دیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments