سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کیلئے قانون مزید سخت کرنیکا فیصلہ

سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کیلئے قانون مزید سخت کرنیکا فیصلہ

بچوں کے استحصال ، فحاشی کے واقعات بڑھ گئے ، عمر کی حد مقرر کرنے کی تجویز کئی ممالک کی طرح کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی پر غور جاری :ذرائع

اسلام آباد (دنیا نیوز)سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر بچوں کے استحصال اور فحاشی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر استعمال کے لیے عمر کی حد مقرر کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔ فیملی وی لاننگ کے نام پر فحاشی کنٹرول کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں جبکہ کئی ممالک کی طرح کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگانے پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ میں اجلاس کے دوران مشاورت سے حتمی فیصلے ہوں گے ۔ اجلاس میں پی ٹی اے ، این سی سی آئی اے ، وفاقی و صوبائی پولیس حکام شریک ہوں گے جبکہ بچوں کے استحصال اور فحاشی کے کیسز کا جائزہ پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک کی سوشل میڈیا پالیسیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...