190ملین پاؤنڈ کیس، اپیل پر جلد سماعت کیلئے بشریٰ بی بی کی آئینی عدالت میں درخواست دائر

190ملین پاؤنڈ کیس، اپیل پر  جلد سماعت کیلئے بشریٰ بی بی کی  آئینی عدالت میں درخواست دائر

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) بشریٰ بی بی نے وفاقی آئینی عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی اپیل پر جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر ہونے کی منتظر ہے ، مزید تاخیر ان کی باقی ماندہ بینائی اور مجموعی صحت کیلئے خطرہ بڑھا سکتی ہے ۔ استدعا ہے کہ انصاف کے مفاد میں سزا معطلی کی اپیل 21 ستمبر سے شروع ہفتے کے دوران جلد سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...