حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام ،ملک میں ہیگزویلنٹ ویکسین متعارف کرانے کی منظوری
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پاکستان نے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو جدید بناتے ہوئے ملک میں ہیگزویلنٹ ویکسین متعارف کرانے کی منظوری دے دی، جس کے تحت بچوں کو اب کم انجیکشنز کے ذریعے ایک ساتھ چھ مہلک بیماریوں سے تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
فیصلہ وزیر صحت مصطفی کمال کی زیر صدارت بین الادارہ جاتی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی توثیق متعلقہ صوبائی حکام، نیشنل امیونائزیشن ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ اور عالمی تنظیم گاوی (Gavi) کے ساتھ اتفاقِ رائے کے بعد کی گئی ہے مجوزہ شیڈول کے مطابق یہ ویکسین بچوں کو 6، 10 اور 14 ہفتے کی عمر میں دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments