مریم نواز کی ایوارڈ کیلئے نامزدگی پنجاب کیلئے اعزاز :عظمیٰ بخاری

 مریم نواز کی ایوارڈ کیلئے نامزدگی پنجاب کیلئے اعزاز :عظمیٰ بخاری

اقوام متحدہ نے "اپنی چھت اپنا گھر"جیسے منصوبے پروزیراعلیٰ کو ایوارڈ کیلئے نامزد کیا 55 روپے فی کلومیٹر ہیلی کاپٹر چلانے والے دوسروں کوبات نہ کریں:وزیر اطلاعات

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے مریم نواز کو ایوارڈ کیلئے نامزد کرنا14 کروڑ عوام کیلئے اعزاز کی بات ہے ،پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی اور حکومت کو اتنا بڑا ایوارڈ نہیں ملا جو مریم نواز کو مل رہا ہے ،اقوام متحدہ نے "اپنی چھت اپنا گھر"جیسے منصوبے پروزیراعلیٰ کو ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے ،اس منصوبے کے تحت 2 لاکھ 2 ہزار 913 گھر بنے جبکہ 1 لاکھ 18 ہزار 88 گھر مکمل ہو چکے ہیں۔ 53 ہزار 233 گھر زیر تعمیر ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ مستحق اور بے گھر افراد کو اپنی چھت فراہم کرنا مریم نواز کا خواب تھا، الحمدللہ صرف دو سال میں مریم نواز 2 لاکھ سے زائد افراد کو اپنی چھت فراہم کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں ،مریم نواز کی دو سالہ کارکردگی انکی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔دریں اثناء عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی رقم ادائیگی کے معاملے پر فواد چودھری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیک پر کلیئرنگ کی تاریخ کو لے کر بلاوجہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ،پاکستان میں نارمل چیک کی کلیئرنگ اگلے روز ہوتی ہے ،فواد چودھری کی جہالت کا جواب گروک نے ہی دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص 55 روپے فی کلومیٹر کے حساب سے ہیلی کاپٹر چلواتا تھا اور جس کے لیڈر نے اربوں روپے لگا دئیے ، وہ تو چپ ہی رہے تو بہتر ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...