استحکام، ترقی کیلئے مزید صوبے وقت کی ضرورت :محسن نقوی
آبادی میں کئی گنا اضافہ ،انتظامی ڈھانچہ بدستور پرانا ، مسائل کا بروقت حل مشکل وزیر داخلہ سے چودھری سالک ، ڈاکٹر امجد کی ملاقات ، بھرپور حمایت یقین دہانی
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے وفاقی وزیر اوورسیز چودھری سالک حسین اور ڈاکٹر محمد امجد نے ملاقات کی ، ملاقات میں سیاسی صورتحال، نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام، اسلام آباد کو صوبائی حیثیت دینے ، وفاقی دارالحکومت میں صوبائی اسمبلی کے قیام اور شہری و دیہی علاقوں کے مسائل کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ، وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کی آبادی میں کئی گنا اضافہ ہوچکا جبکہ انتظامی ڈھانچہ بدستور پرانا ہے ، موجودہ نظام کے تحت عوام کو مؤثر سہولیات کی فراہمی اور دور دراز علاقوں کے مسائل کا بروقت حل مشکل ہوگیا اس لئے ملکی استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے مزید صوبوں اور انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ،وفاقی دارالحکومت کو صوبائی حیثیت دینا بھی ناگزیر ہوچکا ، ملاقات میں چودھری سالک حسین اور ڈاکٹر محمد امجد نے اسلام آباد سمیت ملک میں مزید صوبوں کے قیام کیلئے پاکستان مسلم لیگ کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments