امریکی ڈرون کمپنی کا پاکستان سے معاہدہ

امریکی ڈرون کمپنی کا  پاکستان سے معاہدہ

اسلام آباد (رائٹرز )امریکی ڈرون ساز کمپنی پاور یو ایس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پاکستانی فوج کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کیے ہیں۔۔۔

 جس کے تحت کمپنی کو بغیر پائلٹ فضائی نظام (ڈرونز) سے متعلق ابتدائی آرڈر بھی ملا ہے ۔کمپنی کے شریک بانی بریٹ ویلیکووچ نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ بدھ کو ایک اہم ایم او یو پر دستخط کیے گئے اور اس کے تحت کمپنی کو ابتدائی آرڈر بھی موصول ہوا۔ تاہم انھوں نے سکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے معاہدے میں شامل ٹیکنالوجی یا آرڈر کی مالیت کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔پاور یو ایس فضائی اور بحری ڈرونز تیار کرتی ہے جو فوجی اور صنعتی مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...