پٹرول ریلیف بغیر رکاوٹوں کے مستحق افراد تک پہنچنا چاہئے :اسحاق ڈار
پٹرول پمپس شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی نظام چوبیس گھنٹے فعا ل رکھیں ایندھن سبسڈی قومی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، خصوصی ریلیف سکیم کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد (اے پی پی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے صارفین اور پٹرول پمپس کی شکایات کے ازالے اور تکنیکی معاونت کے لئے چوبیس گھنٹے فعال ایک خصوصی نظام قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زور دیا کہ درست اور قابل قبول ٹوکن پیش کرنے والے کسی بھی شہری کو واپس نہ کیا جائے اور ریلیف بلاجواز رکاوٹوں کے بغیر مستحق افراد تک پہنچنا چاہئے۔ انہوں نے زور دیا کہ درست اور قابل قبول ٹوکن پیش کرنے والے کسی بھی شہری کو واپس نہ کیا جائے اور ریلیف بلاجواز رکاوٹوں کے بغیر مستحق افراد تک پہنچنا چاہیے ۔ نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایندھن سبسڈی سے متعلق قومی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کی جانب سے ملک بھر میں خصوصی ریلیف سکیم کے آغاز کے بعد اس پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔کمیٹی نے ملک بھر میں رجسٹریشن، ٹوکن کے ذریعے ریلیف حاصل کرنے اور پٹرول پمپس کو ادائیگیوں کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments