اسلام آباد:ایف 10مظاہرے میں گرفتار2خواتین کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کاحکم
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف 10 میں کشمیر کے حوالے سے مظاہرے کے خلاف درج مقدمہ میں گرفتار دوخواتین کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے گرفتار 2 خواتین عدالت میں پیش کرتے ہوئے شناخت پریڈ کیلئے خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی،عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے خواتین کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا، جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ اگر خواتین کسی اور مقدمہ میں گرفتار نہیں تو فوراً رہا کیا جائے ،اس سے قبل متعلقہ مقدمہ میں 96 ملزمان ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments