پنجاب : 158 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
لاہور (دنیا نیوز) پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک ماہ کے دوران 158 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرکے 23 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ساہیوال سے را کا خطرناک دہشت گرد بھی گرفتار کیا گیا، جبکہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت ہدایت اللہ، محمد مجاہد، تسلیم حسنین اور طارق اللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، 7 آئی ای ڈیز، 26 ڈیٹونیٹرز اور 48 فٹ فیوز وائر برآمد کی گئی۔ حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 22 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں ایک ماہ کے دوران 4 ہزار 601 کومبنگ آپریشنز کیے گئے ، جن میں 402 مشتبہ افراد کو گرفتار جبکہ ایک لاکھ 66 ہزار 553 افراد کو چیک کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments