آزاد کشمیر صدارتی الیکشن ،نجیب نقی ،لطیف اکبر کے کاغذات جمع
اسلام آباد (اے پی پی) آزادکشمیر میں نئے صدر کے انتخاب کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے ،مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈاکٹر نجیب نقی جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے چودھری لطیف اکبر نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ 24 ستمبر کو صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی عمارت میں ہوگی۔ڈاکٹر نجیب نقی کے کاغذات نامزدگی وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی،سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر نے چیف الیکشن کمشنر کے پاس جمع کروائے ۔ چودھری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی ممبرانِ اسمبلی سردار مختار احمد عباسی،دیوان علی چغتائی،فرزانہ یعقوب اور زوبیہ خورشید راجہ نے جمع کروائے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments