جے یوآئی کا دو روزہ اجلاس نئے صوبوں کے بارے بحث

جے یوآئی کا دو روزہ اجلاس نئے صوبوں کے بارے بحث

لاہور(سٹاف رپورٹر)جمعیت علما اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اہم اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق اجلاس کی صدارت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کررہے ہیں۔

اجلاس میں مرکزی و صوبائی قائدین سمیت ایک ہزار سے زائد ارکان شریک ہیں۔ اجلاس میں انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے بحث ہو رہی ہے۔ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبائی جماعتوں کی تیاریوں کا جائزہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے ۔ملک میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال پر غوروخوض ہو گا،ملکی و بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ بھی لے گا، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...