ہائیکورٹ:اڑھائی لاکھ حق مہرواپس کرنے کاحکم برقرار

ہائیکورٹ:اڑھائی لاکھ حق مہرواپس کرنے کاحکم برقرار

7 تولے سونا حق مہر میں دینے کا دعویٰ ٹھوس شواہد سے ثابت نہیں ہوا خلع کے بعد حق مہر کی واپسی سے متعلق شہری کی آئینی درخواست خارج

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ کاخلع کے حق مہر سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، عدالت نے حق مہر کی واپسی سے متعلق آئینی درخواست خارج کر دی،جسٹس شاہ رخ ارجمند نے شہری عامرممتاز کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہاگیا ہے کہ نکاح نامے میں حق مہر کی رقم2لاکھ 50 ہزار ایک سو پچاس روپے درج تھی،نکاح نامے میں حق مہر کی ادائیگی سونے کے زیورات کی صورت میں درج تھی،نکاح نامے میں سات تولے سونے کا ذکر نہیں کیا گیا،صرف سونے کے زیورات وصول کرنے کا اعتراف ان کا وزن ثابت نہیں کرتا،سات تولے سونا حق مہر میں دیئے جانے کا دعویٰ ٹھوس شواہد سے ثابت نہیں ہوا،عدالت نے فیملی کورٹ کا دو لاکھ پچاس ہزار ایک سو پچاس روپے حق مہر واپس کرنے کا حکم برقراررکھتے ہوئے کہاکہ ٹرائل کورٹس کے فیصلوں میں قانونی نقص نہیں پایا،آئینی درخواست شواہد کی دوبارہ جانچ کے لیے اپیل کا متبادل فورم نہیں ہے ۔درخواست گزار نے سات تولے سونا یا موجودہ مارکیٹ قیمت واپس کرنے کا مؤقف اپنایا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...