پی ٹی آئی کو کان پکڑ کر سمجھانا نہیں چاہتے ، طلال چودھری
27 ستمبر کی تاریخ آئیگی تو پتا چل جائیگا ریاست اپنی رِٹ کس طرح قائم کرتی ہے
اسلام آباد (آئی این پی)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی کو اس دفعہ اسلام آباد آنے پر کان پکڑ کر سمجھائیں۔ ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ 27 ستمبر کی تاریخ آئے گی تو پتا چل جائے گا کہ ریاست اپنی رِٹ کس طرح قائم کرتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم ہر تین ماہ بعد انسداد دہشت گردی سے متعلق اجلاس کرتے ہیں مگر سہیل آفریدی اس میں شرکت نہیں کرتے لیکن دو دن بعد پیسے مانگنے اور این ایف سی کا حصہ بڑھانے کے لیے آ جاتے ہیں۔ وزیر مملکت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ کے پی حکومت کو این ایف سی کے تحت جو 700 ارب روپے دیے جا چکے ہیں، پی ٹی آئی حکومت پہلے ان کا جواب دے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments