فضل الرحمن، جماعت اسلامی کو ملانا پی ٹی آئی کیلئے مشکل

فضل الرحمن، جماعت اسلامی کو ملانا پی ٹی آئی کیلئے مشکل

تحریک انصاف کیلئے عمران ہی سب کچھ ،جماعت اسلامی نے عوامی بات کی بورس جانس آرٹیکل سے بیانیہ بنے گا:آج کی بات سیٹھی کیساتھ میں تجزیہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرتجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کو ساتھ ملانا یہ پی ٹی آئی کیلئے مشکل ہے ، کیونکہ پی ٹی آئی کے نزدیک سب کچھ عمران خان ہی ہیں، دنیا نیوز کے پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جماعت اسلامی نے سیاسی طور پر بہت عقل کی بات کی ہے ،انہوں نے ایسا ڈیمانڈ نہیں کیا جس کا تعلق کسی ذات کے ساتھ ہے ، یا کسی لیڈر کے ساتھ ہے ، یا کسی سیاسی جماعت کے ساتھ ہے ،بلکہ عوام کے ساتھ ہے ،جماعت اسلامی پٹرولیم لیوی کے خاتمے کی ڈیمانڈ کررہی ہے ،جماعت اسلامی کے ساتھ بیٹھ کر حکومت کچھ بات کرسکتی ہے۔

آج ساری اپوزیشن ایک پلیٹ فارم پر آجائے جس کا مطالبہ عمران خان کی رہائی،یا نئے الیکشن نہ ہو بلکہ پلیٖٹ فارم یہ ہو کہ عوام کیلئے کیا کرنا ہے ، تو پھر شاید کوئی ان کی بات سننے کو تیار ہوجائے ۔انہوں نے کہا سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانس نے جو ڈیلی میل میں آرٹیکل لکھا ہے ،اس سے عالمی سطح پر فرق پڑتا ہے اور بیانیہ بنتاہے ،میں کافی عرصہ سے کہہ رہا ہوں کہ پی ٹی آئی کی یہ بہترین سٹریٹجی ہے ، کیونکہ پی ٹی آئی کے لوگ جو باہر بیٹھے ہوئے ہیں،ان میں پیسے والے بھی ہیں، وہ پیسہ لگاتے بھی ہیں،اسی لئے پاکستان پر انٹر نیشنل پریشر ہے ،اسی وجہ سے باتیں شروع ہوجاتی ہیں کہ عمران خان سے ملاقات کراؤ،یہ کرو،وہ کرو،حکومت ملانے کیلئے تیار ہو گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...