امریکا،ایران تنازع حل کرنے کیلئے پاکستان متحرک،بریک تھرو متوقع

امریکا،ایران تنازع حل کرنے کیلئے پاکستان متحرک،بریک تھرو متوقع

دو دن کے اندر ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈمارشل اور پاکستانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ یو این اجلاس میں وزرا ئے خارجہ ملاقات بڑی پیشرفت کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی :ماہرین

 اسلام آباد (ذیشان یوسفزئی) ایران، امریکہ تنازع کے بعد خطے میں جنگ وسیع ہو چکی ہے اور مشرق وسطیٰ میں تنازع کا دائرہ سعودی عرب اور یمن تک پھیل گیا ہے تاہم سفارتی سطح پر معاملات کے حل کے لیے ایک مرتبہ پھر ہلچل نظر آ رہی ہے ۔ ایران کی جانب سے پاکستان کی قیادت سے رابطے جاری ہیں۔گزشتہ روز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں تمام معاملات زیرِ بحث آئے ۔ اس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی گفتگو کی۔

اس دوران دونوں وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ چند روز بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائنز پر ملاقات کریں گے ۔سفارتی معاملات پر نظر رکھنے والے افراد کے مطابق یہ ملاقات کسی بڑی پیش رفت کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ دونوں وزرائے خارجہ کے ساتھ وفود بھی ہوں گے۔ آمنے سامنے ملاقات اور ٹیلیفونک گفتگو میں بھی فرق ہوتا ہے ۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ اگر ایرانی وزیر خارجہ امریکہ میں اجلاس کے لیے جاتے ہیں اور وہاں پاکستانی وفد سے ملاقات کرتے ہیں تو قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور دیگر فریقین بھی موجود ہوں گے ۔ اس سے پیغام رسانی تیز اور آسان ہونے کے ساتھ معاملات کے حل میں پیش رفت کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...