بلدیاتی انتخابات انعقاد کیس، پختونخوا حکومت کومزید3ہفتوں کی مہلت

بلدیاتی انتخابات انعقاد کیس، پختونخوا  حکومت کومزید3ہفتوں کی مہلت

اسلام آباد (اے پی پی )الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے کیس میں کے پی حکومت کو مزید تین ہفتوں کا وقت دیتے ہوئے۔۔۔

 کیس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی،منگل کو خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات خیبرپختونخوا بھی کمیشن میں پیش ہوئے ،الیکشن کمیشن کے سپیشل سیکرٹری نے بتایا کہ قانون سازی کے حوالے سے تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، بظاہر صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کروانا چاہتی، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت چاہے تو الیکشن کمیشن کے ساتھ بیٹھ کر دو دن میں سارا کام مکمل کیا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...