وفاق دہشتگردی کیخلاف ہم سے بیٹھ کر بات کرے :شوکت یوسفزئی
قیادت کو خط 3دن پہلے لکھا تھا ،یہ کہنا کہ پھاڑ دوں گا، یہ ٹھیک رویہ نہیں ہے ایپکس کمیٹی کی میٹنگ جلد ،وفاق بھی ہوگا:‘‘دنیا مہر بخاری‘‘ کیساتھ میں گفتگو
لاہور (دنیا نیوز )تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ میں نے پارٹی قیادت کو خط 3 دن پہلے لکھا تھا ، اس بارے پارٹی جو فیصلہ کرے گی میں اس کے ساتھ ہوں ،دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خط قیادت اور ریجنل صدور کو لکھا تھا،وزیر اعلیٰ کو بھی کاپی بھیجی تھی ،انہوں نے کہا کہ4 اکتوبر کو لانگ مارچ ہو گا ، سہیل آفرید ی قیادت کریں گے ، سب سے آگے ہوں گے ، میں جماعت کا بانی ممبر ہوں، وزیر اعلٰی سہیل آفریدی کا یہ کہنا کہ خط پھاڑ دوں گا ٹھیک رویہ نہیں ہے ، میں نے خط میں اپنی رائے دی ہے ،فیصلے سیاسی کمیٹی کرتی ہے ، خواہش تھی کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل ہو جا تا تو اچھا تھا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صوبے کی اپنی ایپکس کمیٹی ہے اس کی میٹنگز ہوتی رہتی ہیں ، لا اینڈ آرڈر کی باقاعدہ نگرانی ہوتی ہے ، کے پی دہشتگردی سے متاثرہ صوبہ ہے ، ہمارے عوام متاثر ہو رہے ہیں ، پولیس کے اہلکار ، فوجی جوان شہادتیں دے رہے ہیں ، وفاقی حکو مت کو دہشتگردی کے خلاف مل بیٹھ کر ہم سے بات کرنا چاہیے ، امید ہے وزیر اعلیٰ بھی اس حوالے سے میٹنگ بلا لیں گے جس میں وفاق بھی شامل ہو گا ۔ میں نے کل بھی کہا ہے کہ میٹنگ ہونی چاہیے اسے بلا لیں ، انہوں نے مثبت جواب دیا ہے ، حکومت کو بھی کچھ کرنا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments