پاکستان سنگل ونڈو ہانگ کانگ کے ڈیجیٹل تصدیقی پلیٹ فارم سے منسلک

پاکستان سنگل ونڈو ہانگ کانگ کے  ڈیجیٹل تصدیقی پلیٹ فارم سے منسلک

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان نے ہانگ کانگ کسٹمز کے ساتھ پاکستان سنگل ونڈو کے انضمام کے ذریعے ڈیجیٹل تجارت میں تعاون مزید آگے بڑھایا ہے۔

 ہانگ کانگ کے کسٹمز اینڈ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے بلاک چین پر مبنی ڈیجیٹل دستاویزات کی تصدیق کے پلیٹ فارم ویلڈ اے پی کو پاکستان سنگل ونڈو سے منسلک کردیا گیا ہے جو 25 ستمبر 2026 سے فعال ہوگیا۔ اس کے ذریعے پاکستان سنگل ونڈو سے جاری الیکٹرانک تجارتی دستاویزات کی اصلیت اور درستگی کی آزادانہ تصدیق ممکن ہوگی۔ پاکستان اس پلیٹ فارم میں شامل ہونے والا پہلا ملک ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...