متحدہ نے کراچی کے بچوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمائی،شرجیل

متحدہ نے کراچی کے بچوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمائی،شرجیل

فاروق ستار الزام تراشیاں نہیں ،ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگی کے ثبوت دیں تھر کا بچہ زیادہ نمبر لے تو سوال یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ’’کیسے لیے ؟‘‘سینئر وزیر اب یہ سیاست نہیں چلنے والی،کراچی کا بچہ بھی ہمارا بچہ، پریس کانفرنس پر رد عمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متحدہ نے ذاتی و سیاسی مفادات کے لیے کراچی کے بچوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمائی۔فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کا بچہ ہمارا ہے اور تھر کا بچہ بھی ہمارا ہی ہے ، ہم بچوں میں فرق نہیں کرتے ۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستار بتائیں کہ کراچی کے بچوں کو اسلحہ، بھتہ ، بوری بند لاشوں کا کلچر کس نے دیا؟ ایم کیو ایم نے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے لئے کراچی کے بچوں کے ہاتھوں میں بندوق تھمائی۔سینئر وزیر شرجیل میمن نے مزید کہا کہ 3 دہائیوں تک فاروق ستار جیسے لوگ تعصب پرستی کی ذہن سازی کرتے رہے ،‘‘اپنے بچے اور دوسروں کے بچے ’’ کی سیاست اب نہیں چلنے والی۔انہوں نے کہا کہ اگر فاروق ستار کے پاس ایم ڈی کیٹ امتحانات میں بے ضابطگی کے ثبوت ہیں تو پیش کیے جائیں، ان کے پاس مائیک آجائے تو ان کے پاس الزامات کے سوا کچھ نہیں ہوتام محض الزام تراشیوں سے کسی بچے کی کامیابی کو مشکوک نہیں بنایا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آج کراچی کے نوجوان کتاب اور قلم کی طرف آ رہے ہیں، انہیں دوبارہ ‘‘اپنے اور دوسروں کے بچوں’’ کی تقسیم میں نہ دھکیلا جائے ۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے کراچی میں جو سیاسی اور سماجی ماحول بویا تھا، اس کے اثرات شہر نے برسوں بھگتے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر تھر کا بچہ زیادہ نمبر لے تو سوال یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ‘‘کیسے لے لیے ؟’’ بلکہ سوال یہ ہونا چاہیے کہ سندھ کے مزید بچے زیادہ نمبر کیسے لیں، یہی میرٹ ہے ۔سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کے کام کو ایم ڈی کیٹ کے نتائج سے منسوب کرنا احمقانہ دلیل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...