خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 10سے 15 اکتوبر تک بارشوں کا امکان

خیبر پختونخوا کے مختلف  اضلاع میں 10سے 15 اکتوبر تک بارشوں کا امکان

پشاور (اے پی پی)خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 10 سے 15 اکتوبر تک بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ہے ۔

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق بعض مقامات پر ژالہ باری جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ مغربی ہوائوں کا سلسلہ ہفتے سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے ۔ بارشوں کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ تیز ہواؤں اور ژالہ باری سے کمزور عمارتوں، بل بورڈز، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ بارشوں کے دوران دریاں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...