ڈیرہ بگٹی :فراری کمانڈر ،60ساتھیوں نے ہتھیار ڈال د ئیے
وزیر اعلٰی بلوچستان کی کھلی کچہری میں سرنڈر تقریب،ملک سے وفاداری کا بھی حلف دہشت گردی کیخلاف جنگ کو قبائلی یا قومی لڑائی نہ سمجھا جائے ، میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی (سٹاف رپورٹر،نامہ نگار ) فراری کمانڈر نور خان بگٹی 60ساتھیوں سمیت وزیراعلیٰ بلوچستان کے سامنے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ، پاکستان ہاؤ س سوئی میں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی کھلی کچہری کے دوران ہتھیار ڈالنے کی تقریب ہوئی،اس موقع پرفراری کمانڈر نور خان بگٹی اور اس کے 60ساتھیوں نے پاکستان سے وفاداری کا حلف بھی اٹھا یا ،فراری کمانڈر گزشتہ 20 سال سے پہاڑوں میں موجود تھا ،وہ ماضی میں درجنوں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا، علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ قبائلی تنازعات قبائلی روایات کے مطابق حل کریں گے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ کو قبائلی یا قومی لڑائی نہ سمجھا جائے آئندہ سال ان علاقوں کو ترقیاتی منصوبوں میں ترجیح دیں گے جہاں ماضی میں کام نہیں ہوا، ماضی میں اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد نے اپنے ہی لوگوں کو نظرانداز کیا ،انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں تمام علاقے اور لوگ برابر ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments