سکالر مدثر جاوید نے اقوام متحدہ کا انسانی حقوق ایوارڈ جیت لیا

سکالر مدثر جاوید نے اقوام متحدہ  کا انسانی حقوق ایوارڈ جیت لیا

بہاولپور (خبر نگار، سٹی رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ بشریات کے پوسٹ گریجویٹ سکالر محمد مدثر جاوید نے اقوام متحدہ کے سسٹین ایبلٹی ایوارڈز 2026 میں انسانی حقوق کے زمرے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

 یہ اعزاز 27 سال کے دوران 58 لاکھ پناہ گزینوں، بے گھر افراد اور پسماندہ برادریوں کو مفت قانونی  معاونت اور تحفظ فراہم کرنے کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف اور یو این گلوبل کمپیکٹ کے اصولوں کے مطابق انسانی  حقوق کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کو سراہا گیا ۔ ہیومینٹیرین ورکنگ گروپ میں سول سوسائٹی کی نمائندگی کے لیے ان کی نامزدگی بھی قومی اور عالمی سطح پر انسانی بہبود کے شعبے میں ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...