دانشورانہ ملکیت، جامعات و صنعت کے روابط بڑھانے کیلئے کمیٹی قائم

 دانشورانہ ملکیت، جامعات و صنعت کے روابط بڑھانے کیلئے کمیٹی قائم

کمیٹی دانشورانہ ملکیت کے تحفظ، ٹیکنالوجی کی منتقلی، تربیتی پروگراموں کیلئے اقدامات کریگی

اسلام آباد(نامہ نگار)جامعات و صنعت کے روابط کو مضبوط بنانے کیلئے دانشورانہ ملکیت کی تنظیم پاکستان (آئی پی او پاکستان)نے ایک اہم کمیٹی قائم کر دی۔آئی پی او پاکستان کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حافظ عزیز الرحمٰن کمیٹی کے کنوینر ہوں گے ، دیگر ارکان میں ایچ ای سی کا نمائندہ، پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اکمل، ایف پی سی سی آئی کے صدر یا نامزد نمائندہ، یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین فیصل منظور، گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم، یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر، ایچ ای سی کمیشن کے رکن پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر وائس ایڈمرل عابد حمید اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر یا نامزد نمائندہ شامل ہیں،کمیٹی دانشورانہ ملکیت کے تحفظ، تحقیقی نتائج کو تجارتی مقاصد کے لیے قابلِ استعمال بنانے ، ٹیکنالوجی کی منتقلی، تربیتی پروگراموں اور جامعات، تحقیقی اداروں اور صنعت کے مابین مؤثر تعاون کے فروغ کے لیے اقدامات کرے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...