کراچی:فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد گرفتار،دستی بم برآمد

کراچی:فتنہ الہندوستان کا  دہشت گرد گرفتار،دستی بم برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کراچی اور وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان (BRG) سے مبینہ تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے دستی بم برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام  کے مطابق خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کالعدم تنظیم کا تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے غیر ملکی  ہینڈلر کی ہدایات پر کراچی میں موجود ہے ، جس پر سی ٹی ڈی آپریشن کراچی اور وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرکے ملزم فضل حق خان ولد کمین کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم مبینہ طور پر پڑوسی ملک سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرچکا ہے اور بارودی مواد کے ذریعے کراچی کے حساس مقامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں، سہولت کاروں اور مالی معاونین کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی آپریشن کراچی اور وفاقی حساس اداروں کی مشترکہ ٹیموں کی تحقیقات اور کارروائیاں جاری ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...