جھوٹی و نفرت انگیز معلومات پھیلانا قابلِ سزا جرم ،پی ٹی اے
سوشل میڈیا صارفین ہتک آمیز مواد پھیلانے سے مکمل گریز کریں،انتباہ
اسلام آباد (اے پی پی)پی ٹی اے نے سوشل میڈیا صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ ریاستی اداروں، عدلیہ یا کسی بھی شہری کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والی غیر قانونی، نفرت انگیز، ہتک آمیز اور جھوٹی معلومات کا پھیلاؤ قانونا ًقابلِ سزا جرم ہے ۔ پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 کے تحت ایسی تمام ڈیجیٹل سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔ صارفین غیر قانونی سرگرمیوں، ہتک آمیز مواد، نفرت انگیز بیانات اور جھوٹی و من گھڑت معلومات پھیلانے سے مکمل گریز کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments