کراچی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 10 روز کی توسیع،احتجاج مظاہروں، دھرنوں پر پابندی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں سڑکوں کی بندش اور امن و امان کے خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں 10 روز کی توسیع کردی گئی۔۔۔
کمشنر کراچی نے شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جس کے مطابق شہر میں احتجاج، مظاہروں، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی ہوگی ،نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں دفعہ 144 ، بیس اکتوبر تک برقرار رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments