ایمرجنسی سے جمہوری عمل کمزور ہونیکا خطرہ:ایچ آر سی پی
وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی فوری طور پر بامعنی سیاسی مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی)کا کہنا ہے کہ ملک کی وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے سے سیاسی کشیدگی مزید بڑھنے اور جمہوری عمل کے کمزور ہونے کا خطرہ ہے ۔ایک بیان میں ایچ آر سی پی نے وفاقی حکومت اور پارلیمان کو خبردار کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے یا گورنر راج لگانے سے سیاسی کشیدگی مزید بڑھنے اور جمہوری عمل کے کمزور ہونے کا خطرہ ہے ۔ہم وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر بامعنی سیاسی مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی بہانے سے شہریوں کے بنیادی حقوق معطل نہ کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments