گورنر راج :پختونخواکے مختلف علاقوں میں جشن ،مٹھائیاں تقسیم

 گورنر راج :پختونخواکے مختلف  علاقوں میں جشن ،مٹھائیاں تقسیم

پشاور،کوئٹہ ،گوجرانوالہ،ڈسکہ (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں، نمائندگان دنیا)خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر ملک کے مختلف علاقوں میں جشن،شہریوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں ۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں شہریوں نے امن وامان کے قیام کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذکرنے پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

سوات ، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اورمٹھائیاں تقسیم کیں ، ایبٹ آباد میں بھی متعدد شہری سڑکوں پر نکل آئے ۔ادھر کوئٹہ میں مسلم لیگ ن کے رکن بلوچستان اسمبلی زرک مندوخیل کی زیرِ قیادت ریلی نکالی گئی اورمٹھائی تقسیم کی گئی۔ سندھ کے ضلع بدین میں پیپلز پارٹی یوتھ ونگ اور میونسپل کمیٹی بدین کے ملازمین نے ریلی نکالی اور پاک فوج کے حق میں مظاہرہ کیا ۔عبدالکریم گڈو نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کی خوشی میں یومِ نجات منا رہے ہیں ۔دوسری جانب بدین کے بعض سیاسی، سماجی اور شہری حلقوں نے فیصلے کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ادھر گوجرانوالہ میں بعض سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے یومِ نجات کے بینرز اور بورڈز آویزاں کر دیئے گئے جبکہ بازاروں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں تاہم دوسری طرف کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔ ڈسکہ میں مسلم لیگ (ن)کے زیر اہتمام یومِ نجات ریلی نکالی گئی ، سٹی صدر محمد افضل منشاء کی زیر قیادت ریلی میں حاجی محمد عظیم بٹ سمیت لیگی کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے ، اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کرنے کیساتھ مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...