پختونخوا میں ایمرجنسی ، گورنر راج مجبوری کافیصلہ :قمر کائرہ

پختونخوا میں ایمرجنسی ، گورنر راج  مجبوری کافیصلہ :قمر کائرہ

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا)پیپلزپارٹی کے سینئررہنما وسابق وفاقی وزیرقمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ مجبوری کافیصلہ تھا۔۔۔

جب ریاست کے کسی حصے کومعمول کے مطابق چلا نے کیلئے کوئی اورراستہ نہ رہے توپھرآئین کے  اندر اس صورتحال کو ڈیل کرنے کیلئے کچھ قوانین موجود ہیں ، سیاسی جماعتوں بالخصوص پیپلزپارٹی کی قیادت نے وفاقی حکومت کو سمجھایا تو مذاکرات ہوئے لیکن سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کیا۔میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ پختونخوا میں دہشتگردی کی شدیدصورتحال ہے ،آخر ریاست کب تک لاشیں اٹھائے گی ،افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال نہ کئے جانے کی ساری کوششیں بے سودثابت ہوئیں،کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان میں بھی افغانستان جیسا نظام نافذ کرنا چاہتی ہے لیکن ہمارے پی ٹی آئی کے دوست اس بات پر زور دیتے رہے کہ وہ ہمارے بھائی ہیں ان سے بات ہونی چاہئے ۔پی پی رہنما نے کہاکہ اسلام آباد پر حملہ آور پی ٹی آئی کو روکنے کااورکیاراستہ ہے ؟، حکومت نے ایک آئینی راستہ اختیارکیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...