ایم کیو ایم کی کے پی میں ایمرجنسی گورنر راج کے نفاذ کی حمایت

ایم کیو ایم کی کے پی میں ایمرجنسی  گورنر راج کے نفاذ کی حمایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی حمایت کردی۔

 کراچی میں اراکین مرکزی کمیٹی انیس احمد قائم خانی، فرقان اطیب اور سابق میئر وسیم اختر کے ہمراہ پریس  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کردیا گیا، کابینہ اجلاس میں ایم کیو ایم کے دونوں وفاقی وزرا موجود تھے ۔انہوں نے کہا قومی فیصلے میں ایم کیو ایم کے وزرا بھی شامل ہیں، پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ انتہا پسندی اور دہشت گردی سے ہے ، خیبرپختونخوا میں امن کے قیام کے لیے سکیورٹی ادارں نے بڑی قربانیاں دیں، ایم کیو ایم پاکستان وہاں گورنر راج اور ایمرجنسی کی حمایت کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی ایجنڈے کی خاطر کئی سال ضائع کیے گئے ، معاشی ترقی اور نمو کو پس پشت ڈال دیا گیا، گورنر راج صدر مملکت کے حکم نامے کے تحت نافذ ہوا۔انہوں نے کہا پیپلز پارٹی اپنے مؤقف اور صدرِ مملکت کے فیصلے پر وضاحت دے ، قومی فیصلوں کے اثرات سب سے زیادہ کراچی پر پڑتے ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ سندھ میں دہشت گردی سلیپر سیلز کے ذریعے پھیلائی جا رہی ہے ، سلیپر سیلز کا مکمل خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...