خیبر پختونخوا کیلئے دودھ اور شہد کی نہریں کہا ں ہیں؟یوسفزئی

خیبر پختونخوا کیلئے دودھ اور شہد کی نہریں کہا ں ہیں؟یوسفزئی

توقع تھی پختونخوا کو بڑا پیکیج ملے گا لیکن وزیراعظم نے مایوس کیا ہے کسی کا انتظار کرنے کے بجائے پی ٹی آئی خود مذاکرات میں پہل کرے

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی آمد پر توقع تھی پختونخوا کو بڑا پیکیج ملے گا مگر انہوں نے مایوس کیا،وہ دودھ اور شہد کی نہریں کہاں ہیں جو آپ کو یہاں بہانی تھیں، ملک کو آج ڈائیلاگ کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی،کسی کا انتظار کرنے کے بجائے پی ٹی آئی خود مذاکرات میں پہل کرے ، سلیم اللہ سے کلیم اللہ اور کلیم اللہ سے پھر سمیع اللہ والا چکر اب ختم ہونا چاہیے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ  14 یونیورسٹیاں، بی آر ٹی، سوات موٹروے پی ٹی آئی کے پراجیکٹس ہیں، ایک صحت کارڈ نظام صحت میں انقلاب ہے ،وزیراعظم صاحب آپ نے وہی الزامات لگائے جو آپ کے وزرا صبح شام ٹی وی پر دہراتے ہیں۔

احتساب کرنا ہے تو بسم اللہ کریں صرف الزامات نہ لگائیں، جس بی آر ٹی کو کرپشن کا شاہکار کہا وہ دو انٹرنیشنل ایوارڈ جیت چکی، پی ٹی آئی نے کچھ نہیں کیا تو عوام یونہی ووٹ دیتی ہے ؟۔شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں اور اس کے ذمہ دار آپ ہیں، لیپ ٹاپ بانٹنے سے خوشحالی نہیں آتی۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ باہر بیٹھے یوٹیوبرز کا بیانیہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں ، ہمارے لیڈران اور ورکرز یہاں رہ کر سختیاں جھیل رہے ہیں، شہزاد اکبر جیسے لوگوں نے پارٹی کو بہت نقصان پہنچایا، غیرت ہے تو پاکستان آئیں اور پارٹی کے ساتھ کھڑے ہو جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...