بندوق نہیں اٹھا سکتا،احتجاج حق

بندوق نہیں اٹھا سکتا،احتجاج حق

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے میں عمران خان کے گروپ کا ہوں۔۔

، میری علی امین سے بھی بات ہوئی ہے ،ہم نے اتفاق کیا ہے کہ ہم مزید تقسیم نہیں چاہتے ،ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا اسمبلی میں عمران خان کی بہنوں پر بات ہوئی، لیکن اپوزیشن کی آواز کو بند کیا جاتا ہے ، میوٹ لگا دیا جاتا ہے ،پھر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی آواز میوٹ ہوتی ہے ، میں نے بات کی، میری ویڈیو ہے ، میں نے خود اپنی ویڈیو بنائی۔ اسد قیصر نے کہا میں ایک سیاسی ورکر ہوں، میں تو بندوق نہیں اٹھا سکتا، میں کیا کر سکتا ہوں؟ میں یہ کر سکتا ہوں کہ آواز اٹھاؤں، جلسہ کروں، جلوس کروں، آپ مجھے جلسے اور جلوس کے مقابلے میں گولیاں ماریں، تو آپ نے میرا احتجاج کا حق ختم کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...