سہیل آفریدی کی کارکردگی پر اطمینان غلط با ت:فیصل چودھری
وہ چار پانچ بندوں کے ساتھ بیٹھے رہتے ،دہشتگردی کیخلاف سنجیدہ کوشش نہ کی گرفتاری بھی ہوگی،عام مجرم جیسا سلوک کیا جائیگا:حذیفہ، دنیا مہر بخاری کیساتھ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا جب سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ تھے ، ان کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کرنا غلط بات ہوگی،بہت ساری ایسی چیزیں ہیں جس میں وہ دو قدم آگے بڑھ کر کام کرتے ،وہ انہوں نے نہیں کیا،سہیل آفریدی اپنے چار پانچ بندوں کے ساتھ بیٹھے رہتے تھے ،انسداد دہشت گردی سے متعلق سہیل آفریدی نے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی، مزید کہاکہ حکومت نے اگر سہیل آفریدی کو گرفتار کرنا ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے ،سوال کے جواب میں کہا مذاکرات کے دوران محموداچکزئی کوئٹہ چلے گئے ،کیا یہ سنجیدگی ہے ؟،پروگرام ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حذیفہ رحمان نے کہا کہ سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، ان کے ڈیٹنشن آرڈر جاری کئے گئے ،جب وہ وزیراعلیٰ تھے تو بہت سے مقدمات میں مطلوب تھے ، وزیر اعلیٰ ہونے کے باعث ان مقدمات میں گرفتار نہیں ہوئے ،اب بہت سارے مقدمات کی وجہ سے ان کی گرفتاری بھی ہوگی،ان کے ساتھ اس طریقے سے سلوک کیا جائے گا جیسا عام مجرم کے ساتھ ہوتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments