صحافیوں کو تشدد سے محفوظ رکھنا ریاستی معاشرتی ذمہ داری ، بلاول بھٹو

صحافیوں کو تشدد سے محفوظ رکھنا ریاستی  معاشرتی ذمہ داری ، بلاول بھٹو

کراچی (دنیا نیوز، آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صحافیوں کے خلاف جرائم پر خاموشی اختیار کرنا سچ اور۔۔

انصاف کی آواز دبانے کے مترادف ہے ۔صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کو دھمکیوں، تشدد، ہراسانی اور قتل جیسے سنگین جرائم سے محفوظ رکھنا ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔جبکہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو سزا سے بچنے دینا عوام کے حق آگاہی کو خاموش کرنے کے برابر ہے ۔ صحافی عوام تک حقائق پہنچانے ، طاقت کے ایوانوں کا احتساب کرنے اور معاشرے میں شعور و آگاہی پیدا کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، صحافیوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کا قانون کی گرفت سے بچ نکلنا آزادیٔ صحافت، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے سنگین خطرہ ہے ۔ علاوہ ازیں وزیراعلٰی مراد علی شاہ نے بھی کہا کہ صحافیوں کے خلاف تشدد، دھمکیوں اور حملوں پر سزا سے استثنیٰ کسی صورت قابل قبول نہیں،صحافیوں کو خوف اور دباؤ کے بغیر اپنے فرائض انجام دینے کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنا ضروری ہے ۔ صحافیوں کے خلاف جرائم کی فوری اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...