قائمہ کمیٹی کے آغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج پرعملدرآمد میں تاخیر پر تحفظات

قائمہ کمیٹی کے آغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج پرعملدرآمد میں تاخیر پر تحفظات

پنجگور ڈیم کی تعمیر پراظہار تشویش ، منصوبہ کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت ریلوے میں کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی ہونیوالوں کی مستقلی پر غور کیا جا ئے ،سینیٹر جان محمد

 اسلام آباد (سیدقیصرشاہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے لیس ڈویلپڈ ایریا کی ذیلی کمیٹی کا اجلا س کنوینر سینیٹر جان محمد کی زیر صدارت ہوا۔ پلاننگ کمیشن کی جانب سے آغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،کمیٹینے آغازِ حقوقِ بلوچستان پیکیج کے منصوبوں میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا،کمیٹی کو بتایا گیا کہ پلاننگ کمیشن مجموعی طور پر 138 منصوبوں پر کام کر رہا ہے ،موجودہ مالی سال کے دوران بلوچستان کے لیے 193 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔وزارتِ آبی وسائل کے حکام نے بتایا کہ واٹر سیکٹر کے 18 منصوبے منظور کیے گئے ہیں،ان منصوبوں کی مجموعی لاگت 369.3 ارب روپے ہے ۔ منگی ڈیم کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کا تقریبا 80ً فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔ پنجگور ڈیم بارے بریفنگ پر سینیٹر جان محمد بلیدی نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ اس منصوبے سے ضلع پنجگور کی پوری آبادی متاثر ہو سکتی ہے ۔ منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور اس حوالے سے جامع رپورٹ سینیٹ کمیٹی میں پیش کی جائے ۔این ایچ اے حکام نے بلوچستان میں جاری اور مکمل ہونے والے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کنوینر نے کہا منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے فنڈز کا بروقت اجرا کیا جا ئے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکام نے بتایا کہ بلوچستان کے صوبائی کوٹے کے تحت 4500 سے زائداسامیوں کے اشتہارات جاری کیے جا چکے ہیں۔ کنوینر نے پاکستان ریلوے میں امیدواروں کی کنٹریکٹ بنیادوں پر تقرریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مستقلی پر غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...