8 سیشن ججز کے تقررو تبادلے ، اورنگزیب میانوالی، آصف بشیر لاہور تعینات
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے 8 سیشن ججز کے تقررو تبادلے کر دیئے ہیں ۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے ۔۔
چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اورنگزیب کو بہاولپور سے تبدیل کرکے میانوالی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عارف محمود خان کو لاہور سے خوشاب،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار محمد اقبال ڈوگر کو لاہور تبدیل کرکے ملتان تعینات کردیا گیا ۔اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر حسین کو لاہور سے بہاولپور ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آصف بشیر کو بہاول نگر سے لاہور اورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسن احمد کا عیسیٰ خیل سے تبادلہ کرکے بہاولپور تعینات کر دیا گیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments