اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری، 10سنگل، 5ڈویژن بینچز تشکیل

اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری، 10سنگل، 5ڈویژن بینچز تشکیل

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے نئے ڈیوٹی روسٹر میں 10 سنگل اور 5ڈویژن بینچز تشکیل دے دیئے گئے ۔۔

چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے ڈیوٹی روسٹر جاری کیا جس میں ٹیکس کیسز کی سماعت کرنے والا خصوصی ڈویژن بینچ شامل نہیں۔ رواں ہفتے تمام ججز سنگل بینچ میں کیسز کی سماعت کریں گے ۔ پانچ ڈویژن بینچز میں سول، کریمنل اور ٹیکس معاملات سمیت تمام کیسز کی سماعت ہو گی۔ پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس شاہ رخ ارجمند،دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس خادم حسین سومرو،تیسرا ڈویژن بینچ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد آصف، چوتھا ڈویژن بینچ جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس عمیر مجید ملک،پانچواں ڈویژن بینچ جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس ایاز شوکت پر مشتمل ہو گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...