پٹرول 3روپے 40پیسے ، ڈیزل 7روپے 76پیسے لٹر سستا
پٹرول 374 روپے 51 پیسے ، ڈیزل 395 روپے 20 پیسے فی لٹر ہوگیا
اسلام آباد(دنیا نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 76 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 374 روپے 51 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت کم ہوکر 395 روپے 20 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں آج 3 نومبرکیلئے ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments