اسلام آباد ہائیکورٹ:بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات کی درخواست 5نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ:بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات کی درخواست  5نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات سے متعلق بڑی پیشرفت،نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی ارکان کی جیل ملاقات کی درخواست 5 نومبر سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔۔

، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ جسٹس عمیر مجید ملک سماعت کرینگے ۔ سینئر وکیل فیصل فرید کے ذریعے دائر درخواست میں فواد چودھری ، عمران اسماعیل ، محمود مولوی اور بیرسٹر سیف نے سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری ہوم پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرانے کا حکم دے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...