اسلا م آباد بلدیا تی انتخابا ت کے لئے کا غذات نا مز دگی جمع کروانے کا آغاز: تیاریاں مکمل ہیں:الیکشن کمیشن

 اسلا م آباد بلدیا تی انتخابا ت کے لئے کا غذات نا مز دگی جمع کروانے کا آغاز: تیاریاں مکمل ہیں:الیکشن کمیشن

مٹیریل خریداری ،بیلٹ پیپرز پرنٹنگ انتظامات ہوچکے ،سیکرٹری داخلہ ، آئی جی ، ڈی سی کو ضروری انتظامات سے متعلق خطوط ارسال 10نومبرکو میٹنگ میں سیکرٹری داخلہ ، کمشنر ، آئی جی کو مدعو کرکے سکیورٹی پلان اور دیگر معاملات پر بریفنگ لی جائے :چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (اے پی پی،نیوز رپورٹر) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آغاز ہوگیاہے ۔دوسری طرف چیف الیکشن کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام انتظامات مکمل ہیں،الیکشن مٹیریل کی خریداری کرلی گئی ہے جبکہ بیلٹ پیپروں کی پرنٹنگ کے انتظامات بھی مکمل ہوچکے ہیں ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 6 نومبر تک جمع کرائے جاسکیں گے ، یہ سلسلہ پانچ روز تک جاری رہے گا جبکہ امیدواروں کے نام 7 نومبر کو شائع ہوں گے ۔ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 سے 13 نومبر تک پانچ دن جاری رہے گی، ریٹرننگ افسران کے فیصلے کے خلاف اپیلیں 14 سے 18 نومبر تک جبکہ اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلے 19 سے 23 نومبر تک ہوں گے ۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 24 نومبر کو جاری ہو گی۔ امیدوار کاغذات نامزدگی 25 نومبر تک واپس لے سکیں گے ، 26 نومبر کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ ہوگی،پولنگ20 دسمبر کو ہوگی جبکہ حتمی سرکاری نتائج 24 دسمبر تک جاری ہوں گے ۔ادھر الیکشن کمیشن میں لوکل گورنمنٹ انتخابات اسلام آباد کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو بریفنگ دی گئی ، بریفنگ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور سینئر افسران نے دی، چیف الیکشن کمشنر کو اسلام آباد لوکل گورنمنٹ سسٹم، مختلف سیٹوں پر انتخابات کے طریقہ کار ، انتخابات سے متعلق اب تک کیے گئے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بتایاگیا، چیف الیکشن کمشنر کو بتایا گیا کہ تمام الیکشن مٹیریل کی خریداری کا عمل مکمل ہوچکا ہے ،بیلٹ پیپروں کی پرنٹنگ کے انتظامات مکمل ہیں،سیکرٹری وزارت داخلہ ، آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو الیکشن کے ضروری انتظامات سے متعلق خطوط لکھ دیئے گئے ،الیکشن کمیشن اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے پُرامن انعقاد کیلئے تیارہے ،چیف الیکشن کمشنر نے اب تک کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ الیکشن کمیشن میں 10نومبر 2026 کو لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انتظامات کے سلسلے میں ایک میٹنگ بلائی جائے ، جس میں سیکرٹری داخلہ ، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو مدعو کیا جائے کہ وہ الیکشن کمیشن کوسکیورٹی پلان اور دیگر معاملات پر بریفنگ دیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...