ڈی آئی خان میں امن و امان کاقیام اولین ترجیح :گورنرپختونخوا
امن وامان پرکوئی سمجھوتہ نہیں ،پولیس کوجلداسلحہ وآلات فراہم کرینگے :فیصل کریم کنڈی
پشاور(این این آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے ، عوامی مسائل کے حل، جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور اداروں کی استعداد کار میں اضافے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے موقع پر کمشنر آفس میں منعقدہ ترقیاتی و انتظامی امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،گورنر نے پولیس کو جدید اسلحہ و آلات کی فراہمی ، پولیس شہدا کے بچوں اور حاضر سروس پولیس ملازمین کے لیے سکالرشپس، سیف سٹی منصوبوں میں توسیع اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments