ٹریفک حادثات:ایبٹ آباد میں8 دریاخان میں 7افراد جاں بحق

 ٹریفک حادثات:ایبٹ آباد میں8 دریاخان میں 7افراد جاں بحق

ایبٹ آباد ،دریاخان(دنیا نیوز،نمائندہ دنیا،اے پی پی ) ایبٹ آباد اور دریا خان میں ٹریفک حادثات کے دوران 15 افراد جاں بحق جبکہ35سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حویلیاں انٹرچینج کے قریب موٹروے پر گلگت سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس بریک فیل ہونے پر ڈمپر سے جا ٹکرائی ،8 مسافر جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے ، ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق ہسپتال میں 5 بچوں، 6 خواتین اور 19 مرد وں سمیت 30 زخمی زیرِ علاج ہیں،ہسپتال میں4 لاشیں منتقل کی جا چکی ہیں جبکہ 4 دیگر افراد مختلف ہسپتالوں میں دم توڑگئے ،زخمیوں میں زین ، معاذ ، جان عالم ، شرافت ،عمر فاروق، گوہر ، باسط ، شجاع عالم ،تصور حسین ، ثنا اﷲ ملک ،جان محمد ، نوید ، فدا حسین ، رشید عالم ، اکبر ، ذوالقرنین ، کامران ، نذر ، شاہزیب ، فاطمہ بی بی ، ایمان ، فاخرہ جان ،شہزادی ، حمیرہ کرن ، تسنیم ، شفا ،ابوبکر ، محمد عباس ، اقتدار شامل ہیں،دریں اثنا دریا خان کے علاقے خاور روڈ چک نمبر 14 ٹی ڈی اے کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی۔

،ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ،سرکوبی بی بی، سدوزئی، ورڑا بی بی اور بہرام خان موقع پر زندگی کی بازی ہار گئے ،کاکائی بی بی، لائق بی بی، تسلیمہ بی بی اور دیگر دو بچے شدید زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دریاخان منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ٹریکٹر ڈرائیور حضرت علی فرار ہو گیا اس کے خلاف تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ،بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاندان ٹانک سے سرگودھا محنت مزدوری کے لئے جا رہا تھا،دوسرا حادثہ جنڈانوالہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈالہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث سامنے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں دو نوجوان جان کی بازی ہار گئے جن کی شناخت ہاشم خان اور نعمت اللہ خان کے نام سے ہوئی ہے ،پنجگرائیں چونگی کے قریب چھ سالہ بچی (ز) گھر سے سودا سلف لینے کیلئے گلی سے نکلی تو تیز رفتار رکشہ کی زد میں آکر موقع پر دم توڑ گئی رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...